سعودی شاہ سلمان کے بیٹے اور ائیرفورس کے ہواباز واشنگٹن میں سفیر مقرر

اتوار 23 اپریل 2017 18:00

سعودی شاہ سلمان کے بیٹے اور ائیرفورس کے ہواباز واشنگٹن میں سفیر مقرر
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) سعودی عرب نے گزشتہ روز شاہ سلمان کے بیٹے اور ائرفورس کے ہواباز کو اپنے اہم اتحادی واشنگٹن میں سفیر مقرر کیا ہے،جس کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ تبدیلی شاہ کی جانب سے کئی احکامات جاری کرنے کے سلسلے میں سامنے آئی ہے،جنہوں نے کابینہ میں ردوبدل کی ہے،سول سروس مراعات بحال کی ہیں اور بری فوج کے سربراہ کو تبدیل کیا ہے جو کہ پڑوسی ملک یمن میں دو برسوں سے باغیوں کے خلاف جنگ لڑ رہا تھا۔

شہزادہ عبداللہ بن فیصل بن ترکی سے امریکہ میں ایمبیسڈر کی ذمہ داریاں واپس لی گئی ہیں۔خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو سفیر مقرر کیا گیا ہے،یہ رپورٹ سعودی پریس ایجنسی نے ایک شاہی حکمنامے کے حوالے سے دی ہے۔واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے کی ویب سائٹ کے مطابق شہزادہ عبداللہ نے صرف ایک سال تک ذمہ داریاں نبھائی۔

متعلقہ عنوان :