حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،ْخرم دستگیر خان

اتوار 23 اپریل 2017 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبہ کے فروغ کیلئے فنڈز استعمال کر کے بہترین سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا قیام ایک انقلابی اقدام ہے جس سے لاکھوں مستحق طلباء مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت جن علاقوں میں سرکاری سکول نہیں ہیں وہاں کے نجی سکولوں کے طلباء کے تعلمی اخراجات بھی ادا کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :