مہمند ایجنسی ،ْ بارودی سرنگ کا دھماکا، سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ،ْدو زخمی

اتوار 23 اپریل 2017 18:00

مہند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے علینگار میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق صافی کے علاقے علینگار میں سیکورٹی کے خاصہ دار اہلکار گزر رہے تھے کہ پہلے سے نصب ایک بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاصہ دار جاں بحق ہوا جس کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا جس کو ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمی اہلکار کو کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور بھیج دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :