مودی خطے اور مسلمانوں کی بہتری کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کر رہے ہیں ،ْ اقدامات پاکستان کے خلاف ہیں ،ْپرویز مشرف

اتوار 23 اپریل 2017 18:00

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خطے اور مسلمانوں کی بہتری کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کر رہے ہیں اور ان کے اقدامات پاکستان کے خلاف ہیں۔سابق صدرپرویزمشرف کا ایک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت میں اس وقت ہندو انتہا پسند جماعت کی حکومت ہے اور نریندرمودی اس کے متحرک رہنما ہیں تاہم بھارتی وزیراعظم خطے اور مسلمانوں کی بہتری کیلئے کوئی کردارادا نہیں کررہے۔

انہوںنے کہاکہ نریندر مودی اور ان کی حکومت کے اقدام پاکستان کے خلاف ہیں اور بھارتی وزیراعظم جنت نظیر کشمیر میں امن نہیں چاہتے جو سب سے بڑا مسئلہ ہے۔دہشت گردی کے حوالے سے سابق صدرنے کہاکہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں اور دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

پاکستانی سیاست کے حوالے سے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وطن واپس جاؤں گا کیونکہ اس وقت ملک کو تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے انہوںنے واضح کیا کہ ان کا وزیراعظم بننے کا کوئی ارادہ نہیں ۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے پرویز مشرف نے کہا کہ وہ ایک متنازع شخصیت کے مالک ہیں اور ان کا مسلم ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کا فیصلہ ٹھیک نہیں کیونکہ ٹرمپ کے اس فیصلے نے متعدد چیزوں کو متاثر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :