سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو ماننا ہوگا ،ْمیاں افتخار

بعض سیاسی جماعتیں حیلے بہانے بناکر فیصلے سے انحراف کی کو شش کررہی ہیں ،ْخطاب

اتوار 23 اپریل 2017 18:00

اکوڑہ خٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ سپر یم کورٹ کا فیصلہ سب کو ماننا ہوگا،بعض سیاسی جماعتیں حیلے بہانے بناکر فیصلے سے انحراف کی کو شش کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

اکوڑہ خٹک میں خوشحال خان خٹک کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ اگر ہم سپریم کورٹ کو نہیں مانیں گے تو فیصلہ کون کرے گا ،ْابھی حتمی فیصلہ آنا ہے ، سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر من وعن عمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے اور سب کو اداروں کا احترام کرنا چاہیے ،ْجے آئی ٹی کا فیصلہ سپریم کورٹ کاہے، وہ سپریم کورٹ کو رپورٹ کرے گی نہ کہ حکومت کو۔

متعلقہ عنوان :