(ن) لیگ والوں نے بدزبانی نہ چھوڑی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا ،ْ نیئر حسین بخاری

پانا ما پر فیصلے کا پیرا 85اور 88دیکھ لیا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا ،ْ مزید تفتیش کیلئے نواز شریف کو استعفیٰ دینا چاہیے ،ْ نیلم جہلم اور نندی پور پاور پروجیکٹ میں میگا کرپشن ہے ،ْحکومت کے چہرے کو بے نقاب کر کے چھوڑیں گے ،ْ پریس کانفرنس

اتوار 23 اپریل 2017 18:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق چیئرمین سینیٹ نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والوں نے بدزبانی نہ چھوڑی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا ،ْ پانا ما پر فیصلے کا پیرا 85اور 88دیکھ لیا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا ،ْ مزید تفتیش کیلئے نواز شریف کو استعفیٰ دینا چاہیے ،ْ نیلم جہلم اور نندی پور پاور پروجیکٹ میں میگا کرپشن ہے ،ْحکومت کے چہرے کو بے نقاب کر کے چھوڑیں گے۔

اتوار کو پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری نے کہاکہ پاناما کا فیصلہ نوازشریف کے خلاف ہے اور (ن) لیگ والے مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں، فیصلے کا پیرا 85 تا 88 دیکھ لیا جائے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا، فیصلے میں 3 ججز نے مزید تحقیقات کا کہا ہے۔

(جاری ہے)

نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پاناما فیصلے پر اپنا مؤقف پیش کیا تھا کہ شفاف تحقیقات اور تفتیش کیلئے نوازشریف کواستعفیٰ دینا چاہیے تاہم حکومتی وزراء کی جانب سے ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ہماری قیادت کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کی گئی، اگر (ن) لیگی رہنماؤں نے بد زبانی بند نہ کی تو بھرپور جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ تہذیب میں رہتے ہوئے سیاست کی جائے کیوں کہ بدتہذیبی کی سیاست نہ تو عوام اور قوم کے حق میں ہے اور نہ ہی ملک کے لئے بہتر ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران شدت اختیار کر چکا ہے تاہم عوام کا کوئی بھی پرسان حال نہیں، اس وقت توانائی بحران کی ذمہ دار 4 سال تک حکومت کرنے والی (ن) لیگ ہے اور وجہ نیلم جہلم اور نندی پور پاور پروجیکٹ میں میگا کرپشن ہے ،ْہم حکومت کے چہرے کو بے نقاب کر کے چھوڑیں گے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے ختم ہونے کے بارے میں حکومت نے جھوٹ بولا۔پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد نے کہا کہ وزیر اعظم کے وزراء کو لگام دینے کی ضرورت ہے ،ْن لیگ کے دور میں صرف 1700 میگا واٹ بجلی پیدا ہوئے ہے ،ْانہوں نے کہا کہ نیلم جہلم پراجیکٹ بینظیر بھٹو نے شروع کیا تھا، نیلم جہلم آج 404 ارب پر پہنچ گیا ہے ،ْ حکومت نے کہا تھا یہ پراجیکٹ 2016 میں مکمل ہوگا، شرم آنی چاہیے کہ حکومت یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکا۔چوہدری منظور نے کہاکہ حکومت بجلی کے منصوبوں میں اپنی جیبیں گرم کر رہی ہے۔