بلوچستان میں کانگو کے نئے کیس کی تصدیق ہوگئی

اتوار 23 اپریل 2017 17:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) بلوچستان میں کانگو کے نئے کیس کی تصدیق ہوگئی، فاطمہ جناح اسپتال ذرائع کے مطابق کانگو کا نیاکیس کوہلو سے رپورٹ ہوا۔

(جاری ہے)

کانگو وائرس کے شبہ میں مریض 3روزقبل کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال لایاگیا تھا جس کا علاج جاری اور حالت خطرے سے باہر ہے۔رواں ماہ بلوچستان سیکانگووائرس کایہ دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ بلوچستان میں گزشتہ سال کانگو وائرس کے تقریباً 30 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :