اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نی( آج) اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلا لیا

اتوار 23 اپریل 2017 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے آج بروز ( پیر) کو اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلا لیاجس میں وزیراعظم کے استعفے پر مشترکہ قرارداد لانے، ایوان میں بھرپور احتجاج کی حکمت عملی اختیار کرنے اور ایوان کی کارروائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف وزیر اعظم کے استعفیٰ پر ڈٹ گئی، اس سلسلے میں گزشتہ روزپنجاب اسمبلی میںقائد حزب اختلاف میاں محمود الر شیدنے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد سعید قاضی، مسلم لیگ قائداعظم کے وقاص حسن موکل اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر سے رابطہ کر کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

اجلاس آج ( پیر) پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل اپوزیشن چیمبر میں ہوگا۔

(جاری ہے)

جس میں وزیراعظم کے استعفے پر مشترکہ قرارداد لانے، ایوان میں بھرپور احتجاج کی حکمت عملی اختیار کرنے اور ایوان کی کارروائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا جائیگا۔ میاں محمود الر شید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دو ججوں کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں، عدالتی فیصلے کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی اس لئے وزیراعظم کو مستعفی ہو کر خود کو تحقیقات کیلئے پیش ہونا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ وسینئرترین ججوں کے فیصلے کے مطابق میاں محمد نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے،جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے تک وزیراعظم عہدہ سے فی الفورمستعفی ہو جائیں، انہوں نے کہا کہ آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بازئوں پرسیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کرینگے،سپیکر نے مشترکہ قرار دادنہ لانے دی تو اجلاس کسی صورت نہیں چلنے دیں گے۔

مزید برآں سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے اپنے اراکین اسمبلی کو کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :