میئر فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ(آج) سے شروع ہوگا

اتوار 23 اپریل 2017 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری میئر فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ (آج) پیر سے ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ، اسلام آباد میں شروع ہوگا اوراکبرکلب، مہران کلب، ترامڑی کلب،اسلام آباد کلب، غوری کلب،کرن کلب اور ہماکلب نے کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے،پہلا کوارٹر فائنل میچ اکبر کلب اور مہران کلب کی ٹیموں کے درمیان(آج) پیر کو شام چاربجے ٹی اینڈٹی گرائونڈ میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچز 29 اپریل کو جبکہ فائنل میچ 30 اپریل کو جناح سٹیڈیم ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، ساتویں پری کوارٹر فائنل میچ میںکرن کلب نے روور کلب کو 3-2 سے ہرا دیا، وقفے تک کرن کلب کو روور کلب کے خلاف 2-1 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک، ایک گول کیا، کرن کلب کی جانب سے کاشف نے دو اور ذیشان نے ایک گول کیا جبکہ روور کلب کی جانب سے تابش اور امبرو نے ایک، ایک گول کیا۔