اسلام آبادکھیلوں کا دستہ دوسری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں شرکت کرے گا، اصغر نیازی

اتوار 23 اپریل 2017 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے سیکرٹری محمد اصغر نیازی نے کہا ہے کہ اسلام آبادکھیلوں کا دستہ دوسری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں شرکت کرے گا، اوردوسری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 5 سے 9 مئی تک جناح سٹیڈیم، اسلام آبادمیں کھیلی جائے گی جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں، اسلام سپورٹس بورڈ کے کھیلوں کے دستہ کی شرکت کے حوالے سے گذشتہ روز مختلف کھیلوں کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد رمضان قصوری نے خصوصی طور پر شرکت کی، اجلاس میں اصغر نیازی نے بتایا کہ گیمزمیں اسلام آباد کا دستہ 15 کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے گا جن میں فٹ بال، نیٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال، ہاکی ، باکسنگ، جوڈو، تائیکوانڈو، کراٹے، سوئمنگ، ووشو، ٹینس، سکواش اوراتھلیٹکس شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ دستے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور مختلف ٹیمیں کے ٹرائلز اور کیمپ بھی شروع ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :