پشاور میں آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ کا آغاز ہوگیا،صوبائی وزیرشاہ فرمان نے شارٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا
اتوار 23 اپریل 2017 17:20
(جاری ہے)
صوبائی وزیرشاہ فرمان نے صحافیوں کے لئے ایسی سرگرمیوں کو خوش آئند قراردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انتہائی سخت حالات میں مسلسل کام کرنے والے صحافیوں کے پاس تفریح کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد یقینی طور پر صحافیوں کو ذہنی طور پر تروتازہ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے نہ صرف شارٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا بلکہ خود بھی کھیلنے کا ارادہ ظاہر کیا جس کے بعد انہیں پی پی سی ایگلز کی ٹیم میں اعزازی طور پر شامل کرلیا گیا اور آنے والے میچوں میں وہ پی پی سی ایگلز کی جانب سے کھیلتے نظر آئیں گے۔افتتاحی میچ پی پی سی یونائیٹڈ اور پی پی سی ڈالفنز کے مابین کھیلا گیا۔ یونائیٹڈ کے کپتان عمران یوسف زئی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ڈالفنز کی ٹیم نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ جس میں ارشد یوسف زئی کے 77 رنز کی شاندار اننگ شامل تھی۔ضیائ الاسلام نے 41 اور اختر امین نے 23 رنز بنائے۔ یونائیٹڈ کی جانب سے دونوں وکٹیں قاری گل رحمان نے حاصل کیں۔ جواب میں یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ دس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنا سکی۔ کپتان عمران یوسف زئی نے 37 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگ کھیلی جبکہ انعام الرحمان 27 رنز بنا سکے۔ ارشد یوسف زئی نے تین جبکہ عدنان اور حمیداللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یوں فرسٹ آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ کے پہلے میچ میں ڈالفنز نے کامیابی اپنے نام کرلی۔ میچ کے دوران سجاد حیدر اور عابد خان نے امپائرنگ جبکہ اعجاز احمد نے کمنٹیٹر کے فرائض سرانجام دیئے۔ٹورنامنٹ کا اگلا میچ پی پی سی جیگوارز اور پی پی سی قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.