ؑٓؒؑٓؒ جے یو آئی کے عالمی اجتماع میں بہترین کارکردگی پر تقریب تقسیم ایوارڈ 30اپریل کو ہوگی ،مولانا گل نصیب

اتوار 23 اپریل 2017 17:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء)جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کی مجلس عاملہ کا اجلا س صوبائی سیکرٹریٹ میں مولانا گل نصیب خان کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں ارکان مجلس عاملہ مولانا عطاء الحق درویش ، مفتی کفایت اللہ ، مولانا رفیع اللہ قاسمی ، عبدالجلیل جان ، مولانا راحت حسین ، حاجی اسحاق زاہد ، عبدالوحید مروت اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں عالمی اجتماع کی کامیابی پر پورے صوبے میں اجتماعات اور اضلاع کی سطح پر پروگرام تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں ضلعی جماعتوں کو ہدایات کی گئی کہ وہ عالمی اجتماع کی کامیابی پر اظہار تشکر اجتماعات کے انعقاد کریں اور اضلاع بھر میں رابطہ عوام مہم جاری رکھیں۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں اور دیگر اہم امور سے متعلق ضلعی امراء نظماء ، صوبائی مجلس شوریٰ اور پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہفتہ 29اپریل صبح 10بجے صوبائی سیکرٹریٹ میں طلب کر لیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عالمی اجتماع میں بہترین کارکردگی دکھانے پر مختلف کمیٹیوں کے ارکان کو ایوارڈ دیئے جائنیگے اس سلسلے میں تقریب تقسیم ایوارڈ 30اپریل کو پشاور میں منعقد ہوگی۔ مولانا فضل الرحمن بہترین کارکردگی دکھانے والے افرادکو ایوارڈ دینگے۔ مولانا عطاء الحق درویش ، مفتی کفایت اللہ ، مولانا رفیع اللہ قاسمی اور عبدالجلیل جان پر مشتمل کمیٹی تقریب ایوارڈ کا اہتمام کریگی۔