پانامہ کیس شریف خاندان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے ،بلیک منی کو وائٹ کر نے والوں کو قوم اچھی طرح پہچان چکی ہے ‘اعجازچوہدری

شریف فیملی دنیاکے کرپٹ ترین افرادکی صف میں کھڑی نظر آرہی ہے، شریف براداران اور ان کے درباریوں کا جھوٹ بولنے اور فراڈ کر نے میں پہلا نمبر ہے‘پارٹی کارکنان سے گفتگو

اتوار 23 اپریل 2017 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو چور اور جھوٹے ہو نے کا سرٹیفکیٹ سپریم کورٹ سے بھی مل چکا ، سپریم کورٹ کے دو سینئر ترین ججوں نے وزیراعظم کو مجرم اور تین نے ملزم قرار دیا ہے ، پانامہ کیس شریف خاندان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے ،بلیک منی کو وائٹ کر نے والوں کو قوم اچھی طرح پہچان چکی ہے ،شریف فیملی دنیاکے کرپٹ ترین افرادکی صف میں کھڑی نظر آرہی ہے، شریف براداران اور ان کے درباریوں کا جھوٹ بولنے اور فراڈ کر نے میں پہلا نمبر ہے، شریف خاندان پاکستان میںکرپشن کی علامت بن چکا ہے ، پانامہ کیس سے شریف فیملی کا نکلنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے ، پانامہ کیس ملکی تاریخ کا اہم ترین کیس ہے جس کوعمران خان نے زندہ رکھا اور پانامہ چوروںکو بے نقاب کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز این اے 127 میں پارٹی رہنما سید محسن رضاکی طرف سے دیے گئے ناشتے کی تقریب کے موقع پر پارٹی کارکنا ن سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر رول لاہور کے صدر ظہیر عبا س کھو کھر ،سینئر رہنما شبیر سیال ، جاوید بھٹی ، میاں زاہد لطیف، چاچا پی ٹی آئی ، حاجی اکرام ، راجہ شبیر ، سید وقاص شاہ ، ناصر جٹ ، سعید مغل ،غلام نبی ورک ، راناقیصر ، عمران میو ، ساجد حسین ، ملک طاہر ، ملک فقیر حسین ، منفر گوندل، احسان ڈوگر اور فہیم خان سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنا ن نے شرکت کی ۔

تقریب سے رول لاہور کے صدر ظہیر عبا س کھو کھر اور سینئر رہنما شبیر سیال نے خطا ب کر تے ہوئے کہاکہ کر پشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے بغیر ملک کومضبوط بنیادیں فراہم نہیں کی جا سکتی ہیں اور نہ ہی عوام کی زندگیوں میں بہتری لائی جا سکتی ہے، کرپشن اور لوٹ مار کر نے والوںکے لیے پاکستانی سیاست کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کر نے ہوںگے ، کرپٹ حکمرانوں اور کرپشن کی لعنت سے نجات حاصل کر کے ملک و ترقی کی راہ پر لایا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :