Live Updates

عمران خان دھرنے اور پاناما میں ناکامی کے بعد تحریک چلانے کی ناکام پلائننگ کررہے ہیں ‘راحیلہ یحیٰی منور

اتوار 23 اپریل 2017 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ یحیٰی منور نے کہا ہے کہ عمران خان دھرنے اور پاناما میں ناکامی کے بعد تحریک چلانے کی ناکام پلائننگ کررہے ہیں ،منتخب جمہوری حکومت کے خلاف پرپیگنڈہ ان کا اولین ایجنڈا ہے،نواز حکومت تمام منفی اور بے بنیاد الزامات کا مقابلہ کررہی ہے،ہماری کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کر سکیں اس کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،ق لیگ ،پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی جتنے مرضی اتحاد بنا لیں مسلم لیگ(ن) کا مقابلہ نہیں کر سکتے،کیونکہ عوام نے ان پارٹیوں کی اصلیت دیکھ لی ہے۔

وہ اتوار کے روز ایک میٹنگ میں شرکاء سے خطاب کررہی تھی۔راحیلہ یحیٰی منور کا مزید کہنا تھا عمران خان گزشتہ چار سالوں سے مسلسل ذلیل ہو تے آرہے ہیں نہ یہ شخص اپنا گھر چلا سکا اور نہ ایک صوبے کا نظام ۔

(جاری ہے)

جس شخص میں اپنا گھر چلانے کی اہلیت نہیں ہے وہ پورے ملک کا نظام کیسے چلائے گا۔وزیر اعظم میاں نواز شریف نے تمام مشکلات کا سامنا جرات و بہادری سے کیا ہے منافقت کی سیاست کرنے والے ہمیشہ پیچھے رہ جاتے ہیں ۔

مسلم لیگ(ن) پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو جب بھی اقتدار میں آئی اس نے ملک کو ایسے منصوبے دیے جو آنے والی نسلیں کیلئے بھی مفید ثا بت ہوئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا سی پیک ،گوادر پورٹ جیسے میگا پروجیکٹ پاکستان کا مستقبل بدل دینگے ملک میں ترقی و خوشحالی کا نیادور شروع ہو گا۔مسلم لیگ(ن) اپنے اچھے کاموں کی نسبت ہی آئندہ الیکشن میں پھر حکومت بنائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات