وزیر اعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو فیصلہ کن تحریک چلے گی‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل

نواز شریف حکومت جمہوریت کے لبادے میں مارشل لاء سے بھی بد تر اقدامات اٹھا رہی ہے

اتوار 23 اپریل 2017 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو فیصلہ کن تحریک چلے گی، حکومت کی گرتی ہو ئی دیوار کو آخری دھکا دینے کیلئے اپوزیشن متحد ہو جائے، حکمرانوں میں کچھ شرم اور کچھ حیا ہو تی تو پاناما کے فیصلے کے بعد خود استعفیٰ دیکر گھر چلے جاتے، حکمران خاندان کے کرپٹ ہونے کا عوامی پختہ ہو گیا ہے، کوئٹہ میں پانچ سوفراریوں کا ہتھیار ڈالنا خوش آئند ہے،سکیورٹی فورسز کی قربانیوں سے بلوچستان کا امن بحال ہورہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے ہنگامی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سعد رفیق کے سامنے گو نواز گو کا نعرہ لگانے والے طلباء کی گرفتاری آمرانہ طرز عمل ہے۔

(جاری ہے)

اب وزراء جہاں بھی جائیں گے ہر جگہ گو نواز گو کے نعروں سے ان کا استقبال ہو گا۔ عید کے بعد کرپٹ حکمرانوں سے نجات مل جائے گی۔

بھارت میں پاکستانی کپڑا بازار پر ہندو جنونیوں کا حملہ قابل مذمت ہے۔ وزراء اپنے محکموں پر توجہ دینے کے بجائے کرپٹ حکمران خاندان کے دفاع میں مصروف ہیں۔ قوم اپوزیشن کو متحد دیکھنا چاہتی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف حکومت جمہوریت کے لبادے میں مارشل لاء سے بھی بد تر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزراء کی بد زبانی اور بد عنوانی سے ملک کی جگ ہنسائی ہورہی ہے۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک قرضوں کے دلدل میں پھنس چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :