عرفان صدیقی کا نیشنل بک فائونڈیشن کے زیر اہتمام قومی کتب میلہ کا دورہ کیا

اتوار 23 اپریل 2017 17:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2017ء) وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے نیشنل بک فائونڈیشن کے زیر اہتمام قومی کتب میلہ کا دورہ کیا، مختلف سٹالز پر گئے اور وہاں دی جانے والی سہولیات کے متعلق جائزہ لیا۔ انہوں نے کتاب میلے کی مختلف جاری تقاریب میں بھی حصہ لیا۔ میلہ کے دوسرے روز جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بھی کتب میلہ کا دورہ کیا۔

مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی اور نیشنل بک فائونڈیشن کے ایم ڈی ڈاکٹر انعام الحق جاوید کے ہمراہ لیاقت بلوچ کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کی سرپرستی میں نیشنل بک فائونڈیشن نے قومی کتب میلہ کا اہتمام کیا جس کا موضوع کتاب، زندگی، امید اور روشنی رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے میلہ کے دوسرے روز قومی کتب میلہ کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز پر گئے اور وہاں دی جانے والی سہولیات کے متعلق جائزہ لیا۔

انہوں نے کتب میلہ کی مختلف جاری تقاریب میں گہری دلچسپی لی۔ میلہ کے دوسرے روز جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بھی کتب میلہ کا دورہ کیا۔ وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی اور نیشنل بک فائونڈیشن کے ایم ڈی ڈاکٹر انعام الحق جاوید کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف سٹالز کا بھی دورہ کیا۔ لیاقت بلوچ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میلہ ایک نہایت خوش آئند اقدام ہے، ایسے میلوں سے کتاب دوستی فروغ پاتی ہے اور مطالعہ کی عادت عام کرنے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو خاص طور پر کتاب کی طرف اپنی توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ علم کی منازل طے کر کے روشن مستقبل سے ہمکنار ہو سکیں۔ لیاقت بلوچ نے مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ علمی و ادبی اداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور ان کا فعال ہونا ایک مثبت پیش رفت ہے۔ اس موقع پر مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کو قرآن پاک کا نسخہ پیش کیا۔

قبل ازیں آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اے پی این ایس کے رہنما مہتاب خان نے بھی کتاب میلہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے میلہ کے انعقاد پر مشیر وزیراعظم اور ایم ڈی نیشنل بک فائونڈیشن کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور جہالت کے اندھیروں کو دور کرنے کیلئے کتاب دوستی کو عام کرنا ہو گا۔ تین روزہ قومی کتاب میلہ کے دوسرے دن ہر مکاتب فکر کے لوگوں نے بالخصوص وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور مضافات کے علاقوں کی نے بھرپور شرکت کی اور کتابوں میں گہری دلچسپی لی۔ میلہ کا اہتمام پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں کیا گیا ہے۔ (آج) پیر کی شام کو قومی کتب میلہ اختتام پذیر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :