پانامہ کیس فیصلہ پر میٹھائیاں بانٹنے والے جلد منہ چھپاتے پھریں گے ،رانا محمود

دو سینئر ججز نے نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا ہے جبکہ تین ججوں نے بھی نااہل قرار دیکر جے آئی ٹی بنا کر مجرم ثابت کردیا ہے

اتوار 23 اپریل 2017 17:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما چیئرمین پیپلز ویلفیئر اینڈ ریفارمز کو نسل پاکستان رانا محمود اشرف نے کہا ہے حکمرانوں نے پانامہ لیکس سے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کیا ہے کرپشن کے خاتمے اور حکمرانوں کے احتساب تک پاکستانی عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے پانامہ لیکس کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے پانامہ کیس فیصلہ پر میٹھائیاں بانٹنے والے جلد منہ چھپاتے پھریں گے ن لیگ کے پٹواریوں کی طرف سے میٹھائیاں بانٹنے کی منطق سمجھ سے بالا تر ہے کسی بھی جج نے نواز شریف کو صادق اور امین قرار نہیں دیا بلکہ جے آئی ٹی بنا کر ثابت کر دیا کہ مجرم ہیں ان خیالات کا اظہار پانامہ کیس فیصلہ پر تبصرہ کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ پانامہ کیس فیصلہ میں دو سینئر ججز نے نواز شریف جو باہل قراردے دیا ہے جب تین ججوں نے بھی نا اہل قرار دے کر جے آئی ٹی بنا کر انہیں مجرم دکلیئر کر دیا ہے جے آئی ٹی میں حکمرانوں جے مزید کچے چھٹے عوام کے سامنے آئیں گے مسلم لیگ ن پانامہ کیس میں بری طرح ایکسپوز ہو چکی ہے اور آئندہ الیکشن میں عوام نااہل کرپٹ حکمرانوں کو مکھن میں سے بال کی طرح نکال باہر کر یں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام دشمن پالیسوں سے عوام کو سخت مایوس کیا ہے اور آج ملک بھر کے عوام حکومت کی غریب پالیسوں کی وجہ سے مہنگائی کے چکی میں پس رہے ہیں اور انہیں ریلیف دینے والا بھی کوئی نہیں ہے حکمران عوام سے بے خبر ہوتے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام باشعور ہیں اور حکمرانوں کی چالبازیوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں حکمران پاناما کیس کے فیصلہ کو بھگتنے اور آئندہ انتخاب میں عوام کے احتساب کے لئے تیار رہیں۔ ن لیگی حکومت نے عوام کو نعروں اور دعوئوں کے سوا کچھ نہیں دیا عوام کا معیار زندگی تنزلی کی طرف جا رہاہی