پانامہ کیس کے فیصلے کی وجہ سے (ن) لیگ کے غبارے سے ہوا نکل چکی‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

اتوار 23 اپریل 2017 17:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے کی وجہ سے (ن) لیگ کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ،جااہل اور ان پڑھ درباری لیگیوں کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ وزیر اعظم سروخرونہیں بلکہ مزید پھنس گے ہیں، پاناما کے فیصلے سے وزیر اعظم کی اہلیت مشکوک ہو چکی ہے اور (ن) لیگ کے تنخواہ دار درباریوں کو منہ کی کھا نا پڑی ہے ،سپریم کورٹ نے چور، لیٹرے شریف برادران کی سیاست کا بھرکس نکال دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ کے حواری دوسروں کو جھوٹا کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، 35سالوں سے شریف خاندان ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹ رہا ہے ، نواز حکومت اقتدار ہاتھ سے جاتادیکھ کر ذہنی توازان کھو بیٹھی ہے ، عمران خان (ن) لیگیوں کے اعصابوں پر سوار ہو چکے ہیں ، سارے درباری ملکر بھی عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے ،نواز شریف اور شہباز شریف کے سیاہ کرتوت پانا مہ لیکس نے پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دئیے ہیں ،شہباز شریف کو جھوٹ بولنے کی عادت پڑ چکی ہے اور اپنی کہی ہوئی بات یاد نہیں رہتی کہ میں چھ ماہ ، ایک سال ،دوسال اور پھر تین سالوں میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دوں گا اور وہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے مینار پاکستان پر پنکھا جھل کر ڈرامے بازیاں کرتے رہے لیکن ان کا لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ شہباز شریف کا جھوٹا نکلا اور آج لوڈ شیڈنگ پہلے سے زیادہ بڑ ھ چکی ہے ، شہباز شریف کسی ڈرامے باز سے کم نہیں اورانکی شعبدہ بازی کی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہی