پاک سوزوکی موٹرکارپوریشن نے اپنی مشہور گاڑی کلٹس کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا

اتوار 23 اپریل 2017 17:01

پاک سوزوکی موٹرکارپوریشن نے اپنی مشہور گاڑی کلٹس کا نیا ماڈل متعارف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) ُ پاک سوزوکی موٹرکارپوریشن نے اپنی مشہور گاڑی کلٹس کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا۔ نئی گاڑی تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔نجی ہوٹل میں سوزوکی کی مشہور گاڑی کلٹس کا جدید اور دلکش ماڈل متعارف کرا گیا جو اتوار کے روز سے ملک کے 110 سوزوکی آؤٹ لیٹس پر فری ٹیسٹ ڈرائیو کیلئے دستیاب ہو گا۔

(جاری ہے)

گلوبل آٹو موبائل سوزوکی موٹرکارپوریشن کے منیجنگ آافیسر کا کہناتھا کہ پاکستان میں سوزوکی کمپنی کو ہمیشہ پذیرائی ملی اور کلٹس کا نیا ماڈل بھی مارکیٹ میں اپنی مثال آپ ہو گا۔جی ایم مارکیٹنگ اعظم مرزا نے بتایا کہ کلٹس کے نئے ماڈل میں سات رنگ، جدید کے ٹین بی انجن، ائیر بیگ، اے بی ایس بریک اور کی لیس انٹری کی سہولیات متعارف کرائی گئیں ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ نئی کلٹس مارکیٹ میں موجود تمام ہزار سی سی گاڑیوں سے بہتر مائلیج فراہم کرے گی۔نئی کلٹس کی تعارفی قیمت کا آغاز اس کے جدید فیچرز کو مد نظر رکھتے ہوئے 12 لاکھ 50 ہزار سے کیا گیا ہے۔ لانچنگ تقریب میں ایم ڈی سوزوکی پاکستان ہیروفومن نگاؤ اور جی ایم سپلائی چین غلام فاروق سمیت دیگر نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :