نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کا صوبہ سندھ کی شاہراہوں کی مرمت پر 43ارب69کروڑ خرچ کرنے کا دعویٰ

آئے روز حادثات اور جانی نقصانات کے بعد بھاری رقوم کے اخراجات کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ

اتوار 23 اپریل 2017 17:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے صوبہ سندھ کی شاہراہوں کی مرمت پر 43ارب69کروڑ روپے خرچ کرنے کا دعویٰ کر رکھا ہے تاہم صوبہ سندھ کی سڑکوں کی صورت حال کے بعد اور آئے روز حادثات اور جانی نقصانات کے بعد اب بھاری رقوم کے اخراجات کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سرکاری دستاویزات میں نوازشریف حکومت نے یہ تحقیقات این 5 پر ہونے والے حادثات اور ان کے نتیجہ میں درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد فیصلہ کیا ہے۔

وزارت مواصلات سے حاصل دستاویزات میں این ایچ اے کی کرپٹ مافیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ5سالوں میں سندھ نارتھ اور سندھ ساؤتھ میں موجود قومی شاہراہوں کی مرمت اور دیکھ بھال پر مجموعی طور پر43ارب69کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں یہ بھاری اخراجات این ایچ اے کے شعبہ ادارہ سیفٹی ڈائریکٹوریٹ اور چیئرمین این ایچ اے کے ہاتھوں سے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق نیشنل ہائی ویز ڈویلپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت سندھ میں11ارب26کروڑ روپے شاہراہوں کی مرمت پر خرچ کئے گئے ہیں،نیشنل ہائی وے انویسٹمنٹ پروجیکٹ کے تحت5ارب18کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں جبکہ فلڈ ایمرجنسی اور بحالی پروگرام کے تحت سندھ کی شاہرہوں پر ساڑھے چار ارب روپے سے زائد خرچ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق این ایچ اے کے جنرل منیجر سندھ ساؤتھ نے سڑکوں کی مرمت کے نام پر2ارب77کروڑ جبکہ جی ایم سندھ نارتھ نے ایک ارب62کروڑ روپے کے ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں کو دئیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق2012ء میں 2ارب 11کروڑ2013ء ایک ارب34کروڑ جبکہ2014ء میں89کروڑ روپے مرمت کے نام پر قومی خزانہ سے وصول کئے گئے ہیں۔وزارت مواصلات کی اپنی دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 43ارب روپے سے زائد کے آحراجات کرنے کے باوجود سندھ میں سڑکوں پر حادثات کا سلسلہ بڑھ گیا ہے اور گزشتہ چند سالوں میں615 حادثات ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ368 عام نوعیت کے حادثات ہوئے ہیں ان حاداثت میں مجموعی طور پر756 افراد لقمہ اجل بنے ہیں جبکہ قومی شاہراہ این 5پر ٹریفک حادثات میں62 افراد گزشتہ سال ہلاک ہوچکے ہیں۔

این ایچ اے کے روڈ سیفٹی شعبہ نے سندھ کی سڑکوں کی حفاظت کے نام پر دو سالوں میں 190ملین روپے خرچ کئے ہیں جبکہ سڑکوں کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔سندھ میں سڑکوں کی مرمت کے نام پر 43ارب سے زائد کے فنڈز لوٹنے کی تحقیقات مکمل ہونے اصل مجرم سامنے آئیں گی۔(ولی/رانا مشتاق)

متعلقہ عنوان :