ْحکومت پنجاب نے سیرنٹنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو عوامی شکایات پر او ایس ڈی بنا دیا

اتوار 23 اپریل 2017 17:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) حکومت پنجاب نے سیرنٹنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو عوامی شکایات پر او ایس ڈی بنا دیا ۔حال ہی میں ترقی پانے والے میاں زاہد کو سپریٹنڈنٹ جیل سرگودھا تعینات کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھاعبدالغفور انجم اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ وحید خان کو او ایس ڈی بنا کر سنٹرل آفس لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایک خاتون شکایت پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔او ایس ڈی بناے جانے والے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل وحید خان اس وقت محکمانہ کورس پر امریکہ میں ہیں ۔آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے میاں زاہد کو سپریٹنڈنٹ جیل سرگودھا تعینات کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے

متعلقہ عنوان :