حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں خطرناک قرار دیئے گئے سرکاری سکولوں کی تعمیرومرمت اور بحالی کیلئے 16ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے

اتوار 23 اپریل 2017 17:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں خطرناک قرار دیئے گئے سرکاری سکولوں کی تعمیرومرمت اور بحالی کیلئے 16ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں قائم سرکاری سکولوں کی حالت زار بارے سروے کرایا گیا تو اس میں یہ انکشاف ہوا کہ صوبے کی23ہزار سکولو ں کی عمارتیں انتہائی خطرناک اور بوسیدہ ہو چکی ہیں ۔جس پر حکومت پنجاب نے فوری طور پر 16ارب روپے کے فنڈز کا اجراء کر دیا ہے ۔اس فنڈز سے سرکاری سکولوں کی منتخب عمارتوںمیں کلاس رومز ‘بجلی اور پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے یہ فنڈز خرچ کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :