پنجاب پولیس میں آرمڈ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

اتوار 23 اپریل 2017 17:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) پنجاب پولیس میں آرمڈ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ ۔ذرائع کے مطابق آئی پنجاب نے شکایات کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا ہے شکایت ملی تھی کہ محکمہ پولیس کے پولیس کے پاس موجود جدید اسلحہ کے مختلف پارٹس نکال کر انکی جگہ دیسی ساختہ پارٹس لگا ئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس پر آئی جی پنجاب پولیس عثمان ختک نے آرمڈ یونٹ قائم کرنے کا حکم جاری کیا ہے اس نئے قائم کئے جانے والے یونٹ میں سابق فوجیوں کو بھرتی کیا جائے گا جو جدید اسلحہ کی چیکنگ اور ریپیئرنگ کے ذمہ دار ہونگے کیونکہ پولیس افسران فیلڈ ڈیوٹی پر ہونے کی وجہ سے اسلحہ کی چیکنگ نہیں کر سکتے تھے

متعلقہ عنوان :