پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے عابد شیر علی کو داخل نہ ہونے کی دھمکی دے دی

عابد شیر کو لگام نہ ڈالی گئی تو ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی ،چوہدری لطیف

اتوار 23 اپریل 2017 17:00

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے عابد شیر علی کو آزاد کشمیرمیں داخلے سے روکنے کی دھمکی دے دی ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری لطیف نے وزیر اعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر جانبدار تحقیقات کے لئے وزیر اعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہئے تاکہ سپریم کورٹ کی سربراہی میں جے آئی ٹی کی صاف اور شفاف تحقیقات کر سکے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اپنے وزیر عابد شیر علی کو لگام دے ورنہ حالات خراب ہو سکتے ہیں اگر عابد شیر علی کو لگام نہ ڈالی گئی تو ان کو آزاد کشمیر میں داخل نہیں ہونے دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ اگر ہمارے لیڈروں کے بارے میں کوئی غلط بات کی تو اس کی ذمہ داری حکومت ہو گی ہم مزید اپنے قائدین کی بے عزتی برداشت نہیں کریں گے ۔ (جاوید)