پاکستان ریلوے کے پاس 448 انجن ، 293 فعال اور 155 غیر فعال،رپورٹ

اتوار 23 اپریل 2017 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) پاکستان ریلوے کے پاس 448 انجن ہیں جن میں 293 فعال اور 155 غیر فعال ہیں ۔مالی سال 2015-16 کے دوران پسنجر سیکٹر سے حاصل ہونے والا ریونیو 20364.7 ملین روپے ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریلوے کے پاس 62 چائنہ کے انجن کافی عرصے سے زیر مرمت ہیں ۔

(جاری ہے)

ان انجنوں کی ریپئرنگ کا کام جاری ہے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 194 انجنوںکا اضافہ کیا گیا ہے جن میں 174 انجنوں کی خصوصی مرمت اور دیکھ بھال کی گئی ہے ۔

20 انجنوں کو ریلوے لائن سے مرمت کر کے جوڑ دیا گیا ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر دستیاب انجنوں کی تعداد 180 تھی جو اب 293 تک پہنچ گئی ہے ۔ پاکستان ریلوے جلد ہی نئی مسافر بردار ٹرین شروع کرے گا جس میں راولپنڈی اور کوہاٹ کے درمیان چلنے والی کوہاٹ پسنجر اور کراچی سے میرپور خاص چلنے والی مہران ایکسپریس شامل ہے ۔ (جاوید/ شیخ منظور )

متعلقہ عنوان :