وزارت ہائوسنگ 1056 سرکاری مکانات خالی کرانے میں ناکام

اتوار 23 اپریل 2017 17:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء)وزارت ہائوسنگ استحقاق نہ رکھنے والے افراد سے 1056 سرکاری مکانات خالی کرانے میں ناکام ہو چکی ہے ۔ جنرل ویٹنگ لسٹ میں 22932 سرکاری ملازمین کو ڈال کر لالی پاپ دیئے جانے لگے ہیں ۔اسٹیٹ آفس کا کرپٹ عملہ قبضہ مافیا کو چھیڑنے سے گریزاں ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ استحقاق نہ رکھنے والے کم و بیش 1056 ایسے افراد ہیں جو کہ غیر قانونی طورپر انہیں مکانات دیئے جاچکے ہیں اور وزارت ان پر ہاتھ ڈالنے سے بھی گریزاں ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سے جنرل ویٹنگ لسٹ میں دن بدن اضافہ ہونے کے ساتھ ان کی تعداد 22932 سے بھی تجاوز کر گئی ہے معلومات کے مطابق سٹیٹ بنک کے گزشتہ کئی ماہ سے قبضہ مافیا کے خلاف نام نہاد آپریشن جاری کیوں ہوا تھا جس پر سینکڑوں مکانات کا قبضہ بھی لیا گیا مگر سارے سفارشی اور بااثر افراد ایسے بھی ہیں جنہوں نے اسٹیٹ آفس کو بھی رام کرلیا ہے ۔ تاہم امید کی جاتی ہے کہ رمضان کے بعد سرکاری مکانات پر قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کیے جانے کا قوی امکان ہے اوروزارت نے بھی باقاعدہ اجازت دیدی ہے ۔