وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کرپشن کے نئے طریقے متعارف کروارہے ہیں،الحاج عالم زیب خان

اتوار 23 اپریل 2017 16:50

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2017ء) سابق وفاقی وزیر اورمسلم لیگ(ن)ضلع بٹگرام کے صدر الحاج عالم زیب خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کرپشن کے نت نئے طریقے متعارف کروارہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نواز شریف اورمسلم لیگ(ن)پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اپنی ناکامی چھپانے کی ناکا کوشش کررہی ہے۔اتوار کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کرپشن کے نت نئے طریقے متعارف کروارہے ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں امیر مقام اور ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کی سربراہی میں مسلم لیگ ن ایک مضبوط سیاسی قوت بن کر سامنے آئے گی اور آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :