نواں شہر پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران3ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

اتوار 23 اپریل 2017 16:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2017ء) نواں شہر پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 3ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ نواں شہرنے پولیس نفری کے ہمراہ دھمتوڑ اورنواں شہر میں سرچ آپریشن کے دوران محمد طاہر،وقاص اورگلستان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4رائفلیں،2پستول30بور اورکارتوس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف زیردفعہ15اے اے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2مالکان مکانات پر بھی مقدمات درج کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :