قائداعظم فٹ بال کلب کے سیکرٹری چوہدری غلام رسول سمیت چار کھلاڑی اسلام آباد میئرفٹ بال کپ میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر معطل

اتوار 23 اپریل 2017 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) قائد اعظم فٹ بال کلب، اسلام آباد کے صدر محمد سلیم چوہدری جو کہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں نے قائداعظم فٹ بال کلب کے سیکرٹری چوہدری غلام رسول کو ایک ماہ کے لئے جبکہ چار کھلاڑیوں ناصر، رانا ساجد، فرحان اور وسیم کو اسلام آباد میئرفٹ بال کپ میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چھ، چھ ماہ کے لئے معطل کر دیاہے، اب یہ آفیشل اور کھلاڑی کسی بھی فٹ بال کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے،واضع رہے کہ گذشتہ روز اکبر فٹ بال گرائونڈمیں کھیلے گئے اسلام آباد میئر کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے قائد اعظم اور ہماکلب ایک اہم میچ کے دوران قائد اعظم کلب کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے قوانین کی خلاف ورزی کی تھی اور میچ ریفری دلاور حسین اور میچ کمشنر شاہد صدیق نے رپورٹ کی تھی کہ قائد اعظم کلب کے کھلاڑی پورے نہ ہونے کے باعث ایک تو گرائونڈ میں وقت سے لیٹ پہنچی اور دوسرا کہ قائد اعظم کلب کے آفیشلز کو منع کرنے کے باوجود غیر رجسٹرڈ کھلاڑی کو بھی بغیر ریفری اور میچ کمشنر کے کھلانا شروع کر دیاجو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے، اس پر شائقین کھیل اور مختلف کلبوں کے عہدیداروںنے اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری سے اپیل کی تھی کہ وہ اس معاملے پر تحقیقات کروا کر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں، جس پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن صدر محمد سلیم چوہدری نے قائداعظم فٹ بال کلب کے سیکرٹری چوہدری غلام رسول کو ایک ماہ اورچار کھلاڑیوں جن میںناصر، رانا ساجد، فرحان اور وسیم شامل کوچھ، چھ ماہ کے لئے معطل کر دیا ہے،اب یہ کسی بھی فٹ بال کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :