بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی عوام کی اقتدار میں شمولیت اور نوجوانوں کیلئے بہترین مستقبل یقینی بنائیگی ، ریاض فتیانہ

فیصد پاکستانی عوام غربی متوسط طبقے سے ہیں جن پر 5فیصد انتہائی امیر اشرافیہ حکومت کر ہی ہے،کوئٹہ میں پریس کانفرنس

اتوار 23 اپریل 2017 16:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) عوام لیگ کے مرکزی صدر ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ ترقی پسندی جدیدیت اور اصلاحات کا ایجنڈا انقلابی سیاسی جماعت جو ملک میں خوشحالی فلاحی ریاست عدل و انصاف مساوات و برابری دولت کی منصفانہ تقسیم صلاحیت کے مطابق کام اور کام کے مطابق معاوضہ برداشت اور رواداری عزت و احترام بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کی عوام کی اقتدار میں شمولیت اور نوجوانوں کے لئے بہترین مستقبل یقینی بنائیگی ۔

انہوںنے یہ بات اتوار کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہونے کہاکہ 95فیصد پاکستانی عوام غربی متوسط طبقے سے ہیں جن پر 5فیصد انتہائی امیر اشرافیہ حکومت کر ہی ہے ملک کا سیایس اور اقتصادی نظام ان کی گرفت میں ہے مزدور کسان سیاسی کارکن اساتذہ بیرون ملک پاکستان دانشور ، بلدیاتی نمائندے پروفییشنلز ،پنشنز زاور دکاندار سب ہی پریشان ہے عوام قومی کا ت تصور اور اخلاقی قدر یں کھور ہی مایسی ، بے حسی اور لاتعلقی بڑھ رہی ہے طالب علم اور نوجوان مہنگی تعلیم اور بے روزگار سی ے بے چین ہے دفتری و عدالتی انصاف کا حصول انتہائی دشوار ہے پینے ک اصاف پانی اور صفائی تک دستیاب نہیں کھیل اور تفریح کی سہولتیں ناپید ہیں ان حالات میں غریب اور متوسط طبقے کی ایک نئی سیاسی جماعت عوم لیگ آگے بڑھ کر ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنا چاہتی ہے ہم عوام سے وعدہ کرتے ہیںکہ ریاست اور عوام کے دورمیان نیا عمرانی معاہدہ تاکہ اختیارات کی نئے سرے سے تقسیم ہو مکمل فلاحی ریاست جہاں تمام پاکستانیوںکو ہر سطح کی تعلیم مکمل علاج رہائشی فلیٹ اور خوراک کی مفت ضمانت دی جائے گی پارلیمنٹ میں ہر طبقہ خصومزدور کسان وکلاء ،بیرون ملک پاکستان اساتذہ اور بزنس مین کی یقینی نمائندگی بنائی جائیگی وفاقی او رصوبائی منتخب ایوان زراعت جو فصلوں کی قیمت خود مقرر کرے گا اور زرعی معاملات پر ریگولر اتھارٹی ہوگا مزدوروں کو سوشل سیکورٹی کم سے کم معاوضے کی یقینی فراہمی اور انہیں ملوں میں حصہ دار بنایا جائے گا مذہبی رواداری انسان کی عزت و احترام و انصاف کو یقینی بنائیگی بیوہ یتیم غریب، اور بے روزگار کیلئے ریاست ماں کردار ادا کریگی انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیںبلدیاتی اداروں کو مکمل مالی اور انتظامی اختیارات دیئے جائے نئے انتظامی صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے باوقار خارجہ پالیسی اور قیام امن کیلئے موثر کردار ادا کیاجائے بے لاگ کھڑا احتساب کیا جائے آئین قوانین اور ریاستی اداروںمیں اصلاحات پیدا کی جائے حقیقی جمہوریت اور انسانی حقوق کی پابندی کی جائے مساوات برابری و قانون کی حاکمیت کو تسلیم کیاجائے کلین اور گرین پاکستان بنایا جائے اخلاقیات او ربہترین روایت کا حامل معاشرہ تشکیل دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :