چیف منسٹرٹیلنٹ ہنٹ کے تحت مصوری کا فائنل مقابلہ( آج) ہوگا

اتوار 23 اپریل 2017 16:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء)چیف منسٹرٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام ہو نے والے مصوری کے مقابلے کے لیے آڈیشنز مکمل ہوگئے ہیں جبکہ فائنل مقابلہ 24 اپریل 2017 صبح 9 بجے منعقدہوگا۔

(جاری ہے)

مقابلے کے لیے راولپنڈی ڈویثرن سے پانچ سوکے قریب نوجوان آرٹسٹوں نے فارم جمع کروائے تھے۔18 ،19 اور20 اپریل کوآرٹس کونسل کی آرٹ گیلری میںآڈیشنزکا انعقادکیا گیا۔مصوری کا فائنل مقابلہ صبح 9 بجے شروع ہوگا اوردن ایک بجے تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقدہوگی۔