ڈیرہ درابن روڈ پر تیزرفتار موٹر کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ، 3افراد زخمی ہو گئے

اتوار 23 اپریل 2017 16:40

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) ڈیرہ درابن روڈ پر تیزرفتار موٹر کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے ۔ درابن پولیس نے نامعلوم موٹر کار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن کی حدود میں تیز رفتار موٹر کار نمبرIDN-7081ڈیرہ درابن روڈ پر گورنمنٹ پرائمری سکول خلیفہ کڑی کے قریب الٹ گئی جس سے اس میں سوار ہدایت اللہ بیٹنی ولد حسین خان سکنہ تجوڑی لکی مروت موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درابن منتقل کر دیاگیا۔ پولیس نے نورالدین مروت کی رپورٹ نامعلوم موٹر کار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :