پاکستان مسلم لیگ(ن) کے درباری کس خوشی میںلڈیاںڈال کرلڈوبانٹ رہے ہیں:عارف یوسف

اتوار 23 اپریل 2017 16:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے درباری کس خوشی میںلڈیاںڈال کرلڈوبانٹ رہے ہیں،خوشامدی بریگیڈ کے سلطان کوکسی بھی فاضل جج نے کلین چٹ نہیں دی بلکہ دوجج صاحبان نے نااہل جب کہ تین جج صاحبان نے مزیدتفتیش کرنے کافیصلہ دیاہے۔

انہوںنے کہاکہ درباری اپنے سلطان کے خلاف غیر ملکی اثاثے رکھنے کی تفتیش کے حکم پربھنگڑے ڈال رہے ہیںتاہم انکے عقل پرماتم ہی کیاجاسکتاہے شاید بریگیڈکوانگریزی میںفیصلہ سمجھنے سے قاصر ہے۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی فتح مبین کے بعدپاکستان مسلم لیگ(ن)کی درباریوںکے بھنگڑے سمجھ سے بالاتر ہے یا تو انکاذہنی توازن درست نہیںاوریاسلطان کیخلاف فیصلہ سن کرحواس باختہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم حکمرانی کااخلاقی جواز کھوبیٹھے تاہم انہیںفی الفوراستعفیٰ دیناچاہئے،فیصلے کے بعدانکاوزارت عظمیٰ پرزبردستی براجمان رہنادنیامیںپاکستان کیلئے جگ ہنسائی کاباعث بن رہاہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاورکینٹ میںایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرکینٹ کے صدروپاکستان تحریک انصاف کے رہنماپیرعمران بھی موجودتھے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پیرعمران نے کہاکہ قانون کی بالادستی،آئین کی پاسداری اورملک کے استحکام کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی کاوشیں رنگ لائے گی اورالحمداللہ اسی جدوجہد کی بدولت وزیراعظم کوآرٹیکل62اور63کے تحت نااہل قراردیاگیاہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک مزیدبدعنوان وزیراعظم کامتحمل نہیںہوسکتاہے ان عناصرکااحتساب ناگزیرہے۔

متعلقہ عنوان :