وزیر اعظم نے اپنی تین نسلو ں کو احتساب کے لیے پیش کر کے نئی جمہو ری روایت قائم کی ہے، قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی

مخالفین و زیر اعظم کو ملک کی تر قی اور خوشحالی کے ایجنڈے پر کام کرنے سے نہیں رو ک سکتے :مرتضیٰ جاوید عباسی

اتوار 23 اپریل 2017 16:40

�سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء)قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جا ویدعبا سی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ پاکستان کی نظریاتی سر حدوں کی محافظ جماعت ہے اسی جماعت نے ملک کو بحرانوں سے نکالا اور یہی جماعت ملک کو دنیا کے تر قی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سالو ں میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزیر اعظم محمد نو از شریف کی قیا دت میں پا کستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نو از شریف ملک کو دہشتگردی اور اندھیروں سے پا ک اور ترقی کی راہ پر گامزن کر نا چاہتے ہیں لیکن بعض قوتیں نہیں چاہتیں کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو اور پاک ۔چین اقتصادی راہداری جو خطے کے لیے گیم چینجر اہمیت کا حامل منصوبہ ہے بنے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے ان خیالات کا اظہار سر کل لو رہ میں نواز شریف زندہ باد ریلی کے شر کاء اور ہیراں تا سیری روڈ کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان اجتماعات میں ممبران ضلع و تحصیل کونسل ایبٹ آباد، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لورہ اور ایوان تجارت لورہ کے عہدیداران کے علاوہ عماہدین علاقہ، مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں اور عوام کی ایک کثیر تعداد نے شر کت کی ۔ نواز شریف زندہ باد کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام سپیکر نے کہا کہ مخالفین وزیرا عظم کو ملک کی ترقی کے ایجنڈے سے نہیں روک سکتے اور ان کی ساری سازشیں سپریم کو رٹ کے فیصلے کے ساتھ ہی ختم ہو گئی ہیں انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی تین نسلو ں کو احتساب کے لیے پیش کر کے نئی جمہو ری روایت قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کی جب تلاشی کی باری آتی ہے تو وہ ملک سے بھا گ جاتے ہیں ۔ انہو ں نے مطالبہ کیا کے جن لو گوں کے نا م پانامہ پیپرز میں آئے ہیں اور جنہوں نے خیبر پختوخواہ میں قرضے معاف کر ائے ہیں ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے ۔انہو ں نے سپریم کو رٹ کے فیصلے کو عوام کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے پر پا کستان کی عوام نے جس خوشی کا اظہار کیاہے اس کی مثال نہیں ملتی اور یہ فیصلہ مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

انہو ں نے کہا کہ پاکستان اور اسلا م دشمن قوتوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ قائم مقام سپیکر نے مختصر وقت میں یوتھ ونگ لورہ کی طر ف سے نواز شر یف زندہ باد کی ریلی کے انعقاد کو سر اہا ۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن ہمیشہ سے مسلم لیگ (ن)کا گڑھ رہا ہے اور سر کل لورہ کے عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 30سال میں پہلی دفعہ خیبر پختونخواہKPK) ( میں صوبائی سطح پر مسلم لیگ (ن )کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کی گئی ہے اور وزیر اعظم نواز شر یف نے کے پی میںمسلم لیگ (ن)کی باگ ڈور لورہ اور شانگلہ کے عوام کوسپرد کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مسلم لیگ (ن) کو صوبے میں مزید مضبوط کرنا ہے اور قیادت نے جو بھاری ذمہ داری ہمارے کندھوں پر عائد کی ہے اسے پورا کرنا ہے ۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ خیبر پختوخواہ میں پی ٹی آئی کا اپنی ناکام پالیسیوں اور انتشار کی سیاست کے باعث صفایا ہو گا اور صوبے میں آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

قائم مقام سپیکر نے سر کل لورہ میں گرڈ اسٹیشن کے قیام کے لیے 30کروڑ روپے اور یونین کونسل لورہ میں تر قیاتی کاموں کے لیے 2کروڑ روپے کا بھی اعلان کیا اور ایوان تجارت لورہ کے مسائل کو جلد حل کرنے کا بھی یقین دلایاقبل ازیں گھوڑا گلی پہنچنے پر قائم مقا م سپیکر کا والہانہ استقبال کیا گیا اور ایک ریلی کی شکل میں انہیں لورہ جلسہ گاہ تک لے جایا گیا۔

بعدازاں ہیراں تا سیری روڈ کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے دیہی اور پسماندہ علاقوں کو تر قی یافتہ کے برابر لانا اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی مسلم لیگ (ن)کی حکومت اوالین تر جیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے طول عرض میں تر قیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے اور کئی میگا پروجیکٹ اپنے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹس کی تکمیل سے ملک میں تر قی وخوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہیراں تاسیری روڈ اہل علاقہ کا ایک دیر ینہ مطالبہ تھا جو آج پورا ہونے جا رہا ہے ۔انہو ںنے کہا کہ اس روڈ کی تعمیر سے سر کل لورہ اور سر کل حویلیاں کا رابطہ ممکن ہوگا اور اہل علاقہ کو جن شدید سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ان کا خاتمہ ہوگا ۔

انہو ں نے کہا کہ خیبر پختوخواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت اپنے دوراقتدار میں عوام کو ریلیف مہیا کرنے میں بری طر ح نا کام رہی ہے اور تبدیلی کا نعرہ لگا نے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور اس جماعت کو جب بھی اقتدار میں آنے کا موقع ملا ملک نے تر قی کی۔اس موقع پر دیگر مقررین نے قائم مقا م سپیکر کو مسلم لیگ (ن)خیبر پختوخواہ کے جنرل سیکرٹری کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن)کی حکومت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن)ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش مسائل حل کر سکتی ہے ۔

مقررین نے پاناما پیپرز پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے حق او ر سچ کی فتح قرار دیا ۔انہوںنے علاقے کی ترقی کے لیے قائم مقام سپیکر کی کاوشوں کو سر اہتے ہوئے ہیراں تاسیری روڈ کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ روڈ علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں پیش خیمہ ثابت ہو گی۔