لیچی جگر کے امراض اور ہاتھ پاؤں کی جلن کے علاج کے لیے انتہائی مفید ہے،ماہرین

اتوار 23 اپریل 2017 16:40

لیچی جگر کے امراض اور ہاتھ پاؤں کی جلن کے علاج کے لیے انتہائی مفید ہے،ماہرین
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2017ء) امریکی ماہرین نے لیچی کو جگر کے امراض اور ہاتھ پاؤں کی جلن کے علاج کے لیے انتہائی مفید قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے شعبہ طب کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق لیچی ایک لذیذ اور صحت بخش پھل ہے جو پیاس بجھانے کے ساتھ جگر کے امراض اور ہاتھ پاؤں کی جلن سمیت یرقان کے علاج کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لیچی قدرت کا ایسا انمول تحفہ ہے جس میں کیلشیئم، میگنیشیئم، پوٹاشیئم، وٹامن اے، بی، سی، تھائمین، زنک اور دیگر صحت بخش اجزاشامل ہوتے ہیں جو دل کی کمزوری، امراض جگر اور یرقان وغیرہ سمیت مختلف امراض میں انتہائی مفید ہے۔ علاوہ ازیں لیچی ہر قسم کے سرطان سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :