پشاور میں طوفانی بارش کے بعد سے مختلف علاقوں میں رات سے بجلی غائب ہوگئی

اتوار 23 اپریل 2017 16:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) پشاور میں طوفانی بارش کے بعد سے مختلف علاقوں میں رات سے بجلی غائب ہوگئی۔ چودہ گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی بجلی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی ۔ واپڈا حکام کے مطابق جلد ہی متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کر لی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پشاور اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے بعد سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔

کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال نہ ہوسکی۔ واپڈا حکام کے مطابق بارش کے بعد فالٹ کے باعث لالہ سب ڈویژن،گل بیلہ ،عمرزئی ،غوری والہ، ورسک ون ، اور ورسک روڈ سب ڈویژن میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ فالٹ کو دور کرنے پر کام جاری ہے اور جلد ہی متاثرہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی شروع ہو جائیگی