ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں اضافہ کردیا‘ عوام اس سے خوفزدہ نہیں‘ عبدالرشید ترابی

اتوار 23 اپریل 2017 15:51

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان نے مظالم میں اضافہ کر دیا سکول کے بچوں پر تشدد عالمی برادری مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے،لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ سے سول آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے عوام مایوس ہونے کے بجائے مثبت سرگرمیوں کے ذریعے دشمن کو یہ پیغام دیا کہ وہ ہندوستان سے خوفزدہ نہیں ہیں میلہ مویشیاں مثبت سرگرمی ہے انتظامیہ کمیٹی مبارکباد کی مستحق ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرصدر تحریک کشمیر برطانیہ فہیم کیانی،امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی حبیب الرحمان آفاقی ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں میں موت کا خوف ختم ہو چکا ہے پیلٹ گنوں جیسے ممنوعہ ہتھیار کے ذریعے بنیائی سے محروم کیا جا رہا ہے سکول کے بچوں پر تشدد کیا جا رہا ہے عملاً کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ وادی بناہ میں منقسم خاندان ہیں جو منخوس خوانی لکیر کے دونوں جانب ہیں مقبوضہ کشمیر میں برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد وہاں کے نوجوان اس تحریک کی قیادت کررہے ہیں ،فہیم کیانی برطانیہ میں سفارتی محاذپر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کررہے ہیں برطانیہ میں نوجوانوں کو منظم کر کے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہے ہیں وہاں کے پارلیمنٹرین،کونسلرز اور میڈیا جیسے پر بڑا فعال کردار ادا کررہے ہیں جس کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کو پارلیمنٹ میں ڈیبیٹ ہوا عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر اور لبریشن سیل کشمیر کے حوالے سے لٹریچر ترتیب دینے کے لیے کردار ادا کررہی ہے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان جیسے با صلاحیت اور تجربہ کار سفارتکار اور وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کہ جن کا خاندان منقسم ہے اس حوالے سے ان کی کمٹمنٹ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ریاست کے تمام ادارے مل کر بیس کیمپ کا وہ حقیقی کردار بحال کریں انہوں نے کہا کہ آئینی اصلاحات تمام جماعتوں کی اتفاق رائے سے حکومت پاکستان کو پیش کیں ہیں ہمارے قائدین ادارے،حکومت،اسمبلی اور کیبنٹ اپنا کردار اداکریں گے ،مسئلہ کشمیر کے حوالے سے استنبول میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس منعقد کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس کے موقع پر دنیا بھر سے آئے ہوئے حکومتوں کے نمائندگان،سفراء،اہل دانش اور میڈیا کو کشمیر کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا اور عالمی راہنمائوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھائیں گے اور کشمیریوں کے حق حق خودارادیت کی حمایت کی ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی نے جوحالات پیدا کردئیے ہیں ایسی صورت میں ہم سب پر جہاد فرض ہوتا ہے اگر ریاست اپنا کردار ادانہیں کرے گی تو انفرادی طور پر جھتے بنیں گے انہوں نے کہا کہ آر پار کی قیادت سے مشاورت چل رہی ہے اگر یہی صورت حال رہی تو تمام حریت قائدین اور آزادکشمیر کی سیاسی جماعتیں مل کر سیز فائرلائن توڑنے کی کال دیں گے جس کی ذمہ داری ہندوستان اور عالمی برادری پر ہوگی،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر صرف جماعت اسلامی کا نہیں بلکہ یہ پوری امت کا مسئلہ ہے تمام سیاسی اختلافات سے بالا تر ہو کر اس کے لیے جدوجہد کرنا ہو گی اتحاد ہم آہنگی ہی ہماری طاقت ہے اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہا کہ برطانیہ میں ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے مظاہرے اور احتجاج ہوئے نریندر مودی کی آمد کے موقع پر بڑا مظاہرہ ہوا اورانٹرنیشنل میڈیا میں اس کی کوریج ہوئی جس سے برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر 3گھنٹے ڈیبیٹ ہوئی،اٹلی میں جو مظاہرہ ہوا وہ یورپ کی تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ تھا ڈنمارک میں انٹر نیشنل کشمیر کانفرنس منعقد کی گئی جس میں حریت قائد غلام محمد صفی نے شرکت کی اسی طرح برطانوی پارلیمنٹ میں پروگرام کیا جس میں عبدالرشید ترابی مہمان خصوصی تھے انہوں نے کہا کہ ہم نے مسئلہ کشمیر اس وقت فلش پورائنٹ بن چکا ہے وادی بناہ کے نوجوانوں نے ہمیشہ وہاں پروگرامات میں شرکت کر کے کشمیر کاز سے وابستی کا ثبوت دیااس موقع پر امیر ضلع کوٹلی حبیب الرحمان آفاقی نے کہا کہ فہیم کیانی نے برطانیہ میں مقیم نوجوانوں کو متحرک اور منظم کر کے مسئلہ کشمیر کا اجاگر کرنے میں کردارادا کیا جو تحریک آزادی کشمیر کی تقویت کا باعث ہے ۔