وزیراعظم میلہ مویشیاں شرکت کے لئے پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا

اتوار 23 اپریل 2017 15:51

کھوئیرٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) آزادکشمیرکے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان 12:30بجے کھوئیرٹہ سپورٹس اسٹیڈیم میلہ مویشیاں میںشرکت کے لیے پہنچے تووزیرحکومت راجہ نثاراحمدخان کی قیادت میںلیگی ورکرزاورعوام علاقہ نے ان کاشانداراستقبال کیا،وزیراعظم نے سپورٹس سٹیڈیم پہنچتے ہی سہیور سپورٹس سٹیڈیم کورد الفساد کے پہلے شہیدلیفٹیننٹ خاورشہاب شہید کے نام سے منسوب کرنے کی تختی کی نقاب کشائی کی۔

کھوئیرٹہ شہرسے لے کرسپورٹس اسٹیڈیم تک راستوںکوخیرمقدمی پینافلیکس اورتصاویرسے سجایاگیاتھا،وزیراعظم کااسٹیڈیم میںپرجوش نعروں،تالیوں اوربینڈباجوںسے استقبال کیاگیا،وزیراعظم نے اپنی آمدکے فوراً بعدمختلف سٹالزکامعائنہ کیا،وزیراعظم نے وزراء کے ہمراہ سٹیج پربیٹھ کرنیزہ بازی،تیراندازی،بیل دوڑ، کبڈی ودیگرکھیلوںکے مظاہرے دیکھے،ڈی ای اوسائیںسلطان مغل کی ہدائت پرسکولزکے طلبہ نے پی ٹی شوزبھی پیش کئے،وزیراعظم اوروزراء حکومت نے کھلاڑیوںمیںنقدی انعامات کے علاوہ ٹرافیاں،شیلڈز بھی دیں، سٹیج پروزیراعظم،وزراء حکومت اوردیگرمہمانوں کولنچ پیک تقسیم کئے گئے،میلہ میںہزاروں افرادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میلہ میںبوائزہائی سکول کھوئیرٹہ اورریڈفائونڈیشن کے بچوںنے خوبصورت پی ٹی شو پیش کیاجسے بے حدسراہاگیااوروزیراعظم نے دونوں سکولزکے بچوںکے لیے نقدانعامات بھی دیئے۔میلہ میںنیزہ بازی، گھوڑدوڑ،بازوگیری،کبڈی،رسہ گیری،تیراندازی اورجمناسٹک کے کرتب بھی دکھائے گئے۔گزشتہ روزکی نسبت اتوارکے روزموسم خاصاگرم رہااس کے باوجودہزاروںافراد نے میلہ میںشرکت کی۔

وزیرحکومت راجہ نثاراحمدخان،ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمود،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمدصابروسیم مغل،ڈی ایس پی چوہدری عنصرعلی ،راجہ عقیل احمدخان،راجہ ایازنثار، راجہ اقبال سکندر، حبیب الرحمن آفاقی،مرزاطاہرایڈووکیٹ،پی آراوراجہ جہانگیرمیلہ میںآئے ہوئے مہمانوںکوخوش آمدیدکہتے رہے جبکہ پی آراوراجہ جہانگیرنے پریس گیلری میںمسلسل رابطہ رکھااورصحافیوںکی آئوبھگت کرتے رہے۔شیڈول کے مطابق میلہ کے تمام پروگرامات پرامن اندازسے اختتام پذیرہوتے رہے اورشائقین بہترین پرفارمنس پیش کرنے والے کھلاڑیوںکوتالیاںبجابجاکرداددیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :