کراچی تاحیدرآبادموٹروے کاایک حصہ نیچے دھنس گیا،لوگوں میں شدید تشویش

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 اپریل 2017 15:50

کراچی تاحیدرآبادموٹروے کاایک حصہ نیچے دھنس گیا،لوگوں میں شدید تشویش
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23اپریل2017ء) : وزیراعظم نوازشریف نے 3فروری کواربوں روپے سے تعمیرہونیوالے 75کلومیٹرطویل موٹروے کاافتتاح کیاتھا،میڈیارپورٹس حال ہی میں تعمیرہونے والے کراچی تاحیدرآبادموٹروے کاایک حصہ نیچے دھنس گیا،لوگوں نے شدید تشویش کااظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے 3فروری کو75کلومیٹرطویل موٹروے کاافتتاح کیاتھا۔تاہم ایک مہینے بعد ہی موٹروے کاایک حصہ نیچے دھنس گیا۔موٹروے کاایک حصہ حیدرآبادٹول پلازہ کے قریب نیچے دب گیاہے۔وفاقی حکومت نے موٹروے کی تعمیرپراربوں روپے لگائے۔افتتاح کے بعدصرف ایک مہینے میں موٹروے کی ایک سائیڈنیچے دھنسنے پرلوگوں نے شدیدتشویش کااظہارکیاہے۔

متعلقہ عنوان :