وزیراعظم فاروق حیدر کی سردار سکندر حیات خان سے ملاقات‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

اتوار 23 اپریل 2017 15:50

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) آزادکشمیرکے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کی سابق وزیراعظم مسلم لیگ ن پاکستان کے مرکزی سینئرنائب صدرسالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان سے ملاقات۔ملاقات میںپاکستان،آزادکشمیرکی سیاسی صورتحال،آزادکشمیرکی تعمیروترقی سمیت لائن آف کنٹرول کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیاگیا۔

دونوںرہنمائوںنے پانامہ لیکس پرسپریم کورٹ کے فیصلہ کوسراہتے ہوئے جمہوریت دشمن قوتوںکی ناکامی قراردیتے ہوئے ملک کے اندربدنظمی اورانتشارکی سیاست کرنے والوںکے لیے سبق آموزقراردیااس موقع پربات چیت کرتے ہوئے آزادکشمیرکے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف پرتنقیدکرنے والوںکابال بال کرپشن میںلتھڑاہواہے وزیراعظم نوازشریف کومستعفی ہونے کامشورہ دینے والوںکی سیاست ختم ہوگئی ہے کیونکہ نوازشریف کی مقبولیت میںکمی کی بجائے دن بدن اضافہ ہورہاہے وزیراعظم نوازشریف نے جب2013میںاقتدارسنبھالاتوپاکستان اقتصادی وانتظامی طورپرتباہ ہوچکاتھاعالمی سطح پرپاکستان کی ساخت متاثرہوچکی تھی وزیراعظم نوازشریف نے اقتدارسنبھالتے ہی پاکستان کونہ صرف اقتصادی طورپربلکہ دفاعی طورپربھی مضبوط کیاانرجی بحران پرقابوپانے کے لیے متعددمنصوبوںکاآغازکیاانہوںنے کہاکہ ملک سے بیروزگاری ودہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اقدامات اٹھائے آج پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرموجودہیںجس کاکریڈٹ وزیراعظم نوازشریف کوجاتاہے سیاسی مخالفین وزیراعظم پرتنقیدکرنے کی بجائے اپنے گریبانوںمیںجھانکیںوزیراعظم نوازشریف بیس کروڑعوام کے منتخب اورمقبول لیڈراوروزیراعظم ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسابق وزیراعظم سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان نے کہاکہ حکومت پاکستان کی دورس پالیسیوںکی بدولت ملک اقتصادی ترقی کی راہ پرگامزن ہوگیاہے پروپگنڈہ کرنے والے عناصرکوناکامی ہوگی آزادکشمیرمیںن لیگ کی حکومت وزیراعظم شریف کے ویژن کے مطابق کام کررہی ہے میرے حکومتی ادوارمیںآزادکشمیرمیںتعمیروترقی کے منصوبے مکمل کئے گئے درمیان میںآنے والی حکومتوںنے آزادکشمیرمیںتعمیروترقی کے حوالہ سے ایک اینٹ تک نہ لگائی اب وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے آزادکشمیرکے اندر ن لیگ کی حکومت کی کمان سنبھالنے کے بعدتعمیروترقی کے انقلابی دورکاآغازکردیاہے اورزمین پرمنصوبے نظرآرہے ہیںموجودہ حکومت آزادکشمیرکی عوام کے معیارپرپورااترے گی اورآزادکشمیرکوماڈل سٹیٹ بنائے گی۔