شور کے خلاف شعور کا عالمی دن 25اپریل منایا جائے گا

اتوار 23 اپریل 2017 15:50

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) دٴْنیا بھر میں شور کے خلاف شعور اجاگر کرنے کا عالمی دن 25 اپریل کو منایا جائے گا۔ایک تحقیق کے مطابق مسلسل شور کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تاہم شور کے خلاف شعور اجاگر کرنے کا عالمی دن منانے کا مقصد ہر قسم کے شور سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے سائنسی بنیادوں پر عملی اقدامات کرنا ہے اور قدرتی حسن کی اصولی بحالی ممکن بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے مقابلے میں گیس سے چلنے والی گاڑیاں ماحول کے لیے ضرر رساں مادے بھی کم خارج کرتی ہیں اور پچاس فیصد تک کم شور کا بھی باعث بنتی ہیں۔ماہرین کے مطابق گیس سے چلنے والی گاڑیوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج بھی پچیس فیصد کم ہوتا ہے۔ ڈیزل انجنوں کے مقابلے میں گیس سے چلنے والی گاڑیوں میں نائٹرس گیسوں کے اخراج میں تو 95 فیصد تک کی کمی ہو جاتی ہے