ٹھٹھہ،کینجھر جھیل میں کشتی الٹ گئے ، دو افراد ڈوب کر ہلاک ، 8 افراد کو بچایا گیا

اتوار 23 اپریل 2017 15:50

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) کینجھر جھیل میں کشتی الٹ گئے ، دو افراد ڈوب کر ہلاک ، 8 افراد کو بچایا گیا تفصیلات کے مطابق کل چھٹی کے روز کراچی کے قائدہ آباد کے رہائشی 10دوست ٹھٹھہ کی تاریخی کینجھر جھیل پرسیر تفریع کیلئے آئے ہوئے تھے ، کشتی میں سیر تفریع کرتے وقت اچانک تیز ہواؤں کے باعث ان کی کشتی الٹ گئے جس میں سوار 10 دوست ڈوب گئے لیکن ڈوبنے والوں کی چیخ و پکار کی وجہ سے مقامی افراد نے بڑی جدو جھد کرکے 8 افراد کو بچالیا ، تاہم دو افراد زبیر احمد اور محمد صمد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ، جن کی نعش کو مقامی خوطہ خوروں نے نکال کر ورثہ کے حوالے کردیا ہے ، جن کی نعش کو ایدھی کے رضاکاروں کے معرفت قائد آباد کراچی روانہ کیا گیا ہے ،

متعلقہ عنوان :