گگومنڈی:مجبورخاتون کی مدد،سعودی پلٹ شہری پرملزمان کاکلہاڑیوں سےقاتلانہ حملہ

قاتلانہ حملےمیں سعودی پلٹ شہری محموداوربھائی شدیدزخمی،پولیس نےقانونی کاروائی شروع کردی ،ملزمان علاقےکےبااثرزمیندارکی پشت پناہی پرایک مجبورخاتون کی ویڈیوبناکربلیک میل کررہے تھے،ملزمان پر5مقدمات پہلے بھی ہوچکے ہیں۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 اپریل 2017 15:27

گگومنڈی:مجبورخاتون کی مدد،سعودی پلٹ شہری پرملزمان کاکلہاڑیوں سےقاتلانہ ..
گگومنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23اپریل2017ء) : گگومنڈی کے نواحی گاؤں میں مجبورخاتون کی مددکرناسعودی پلٹ شہری کوانتہائی مہنگاپڑگیا،ملزمان نے کلہاڑیوں سے قاتلانہ حملہ کردیا،حملے میں سعودی پلٹ شہری محموداور اس کابھائی شدیدزخمی ہوگئے،پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل بوریوالہ کے علاقے تھانہ گگومنڈی کے نواحی گاؤں چک نمبر237،ای بی کارہائشی محمودچندروزقبل ہی وطن واپس آیاتھا۔

تاہم آج صبح سعودی پلٹ شہری محمودپرگھرکی دہلیزپرعادی غنڈہ عناصر نے قاتلانہ حملہ کردیا۔ملزمان نے سعودی پلٹ شہری محموداحمداور بھائی اسامہ سمیت گھرکے دیگرافرادپرکلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے وارکیے۔جس کے نتیجہ میں محمودکاہاتھ کاٹ دیا،اور سرسمیت جسم پربری طرح زخم آئے۔

(جاری ہے)

مقامی افرادنے خون میں لت پت محموداور اسامہ کوگگومنڈی ہسپتال منتقل کیا۔

ملزمان کی پشت پناہی علاقے کا بااثرزمیندارچوہدری شوکت کررہاہے۔واضح رہے سعودی پلٹ شہری محمودنے نواحی گاؤں کی رہائشی ایک مجبورمیاں بیوی کی درخواست پرمددکی تھی۔مجبورخاتون نے مئوقف اختیارکیاکہ ملزم خالد اس کی برہنہ حالت میں ویڈیوبناکربلیک میل کررہاہے۔کہ ایک ایکڑاراضی اس کے نام کروائے اور نقدی فراہم کرے۔جس پرسعودی پلٹ شہری نے خاتون کے حق میں قانونی کاروائی کرواکے انصاف دلوایاتھا۔تاہم ملزمان خالد،افضل ودیگرسعودی پلٹ شہری کے خون کے پیاسے بن گئے۔جس کے باعث آج صبح محمودپرحملہ کردیا۔ ملزمان پرپہلے بھی مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے پر5مقدمات ہوچکے ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق پوراگاؤں ملزمان کی گھناؤنی حرکات اور وارداتوں سے تنگ ہے۔
گگومنڈی:مجبورخاتون کی مدد،سعودی پلٹ شہری پرملزمان کاکلہاڑیوں سےقاتلانہ ..

متعلقہ عنوان :