نوجوان پر مسلسل پانچویں بار کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کرنے کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرے

اتوار 23 اپریل 2017 15:10

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2017ء) مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے علاقے مائسمہ میں لوگوں نے ایک مقامی نوجوان عاشق احمد پر مسلسل پانچویں بارکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کرنے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر آکر عاشق احمد پر کالا قانون نافذ کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

نوجوان کی رہائی کے مطالبے پر زوردینے کے لیے علاقے میں مکمل ہڑتال کی گئی۔عینی شاہدین نے صحافیوں کو بتایاکہ مظاہرین اور بھارتی پیراملٹری اورپولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ۔ بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی پولیس نے عاشق احمد کو گزشتہ سال گرفتارکرکے اس پر ایک سینئر پولیس افسر پر حملے کا جھوٹا الزام لگایاتھا۔گزشتہ سال 9جنوری کو اس کی گرفتاری پر علاقے میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :