مقبوضہ کشمیر، نوجوانوں کی شہادت پر چاڈورہ میں ہڑتال، شہید کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

اتوار 23 اپریل 2017 15:10

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی شہادت پر ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ میں اتوار کے روز مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق علاقے میں تمام بازار بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت انتہائی کم تھی ۔

(جاری ہے)

فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ہفتے کی شام کوضلع کے علاقے حیات پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔

دریں اثنا شہید نوجوان یونس مقبول گنائی کی جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شہید کو اپنے آبائی علاقے پٹری گام میں اپنے گھر کے سامنے واقع قبرستان میں آزادی کے حق میںاور بھارت کے خلاف نعروں کی گونج میںدفن کیاگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق شہید کے جنازے میں کم از کم بیس ہزار افراد شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :