چینی ریلوے اور سات یورپی ممالک کے درمیان معاہدہ

معاہدے میں بیلارس ، جرمنی ، قزاقستان ، منگولیا ، پولینڈ اور روس شامل معاہدے میں مال گاڑیوں کے کرائے اور دیگر خدمات پر اتفاق کیا گیا ہے

اتوار 23 اپریل 2017 15:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) چین کے ریلوے حکام نے روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے سے منسلک سات ممالک کے ساتھ چائنا یورپ ریلوے خدمات کے سلسلے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کرلیا ہے، اس سلسلے میں باقاعدہ ایک معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ہیں ، معاہدے میں بیلارس ، جرمنی ، قزاقستان ، منگولیا ، پولینڈ اور روس بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعلان یہاں چائنا ریلوے کارپوریشن نے کیا ہے، اس کا مقصد ایشیاء اور یورپ کے ان ممالک کے درمیان ریل کے کرائے اوردیگر معاملات طے کرنا تھا تا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے روٹ کے ساتھ ممالک میں اقتصادی ترقی اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے ، تمام ممالک مشترکہ طورپر ریلوے کے اس روٹ پر محفوظ ، صاف ستھرا ، تیز ، آسان اور بہتر بنیادی ڈھانچے کی تشکیل میں مدددیں گے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹرینوں کی رفتار اور خدمات کو مزید تیز کیا جا سکے گا ، اس سلسلے میں طے کئے گئے پلیٹ فارم کے ذریعے معلومات کے تبادلے سے ٹرانسپورٹ کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا ، یہ ممالک ریلوے کی خدمات کو مزید علاقے تک توسیع دیں گے اور تیز رفتار کسٹم کلیئرنس کیلئے کوشش کریں گے ، یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ اگر اس دوران کوئی مسائل پیدا ہوتے ہیں تو انہیں حل کرنے کے لئے ماہرین کی ایک مشترکہ ٹیم کام کرے گی ، چین اور یورپ کے درمیان مال گاڑی سروس کا آغاز 2011ء میں کیا گیا تھا جس میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے اور اب یہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا اہم حصہ بن گیا ہے، اس وقت کل 3557مال گاڑیاں چین اور یورپ کے درمیان خدمات فراہم کررہی ہیں جن کی خدمات کا دائرہ چین کے 27شہریوں جبکہ 11یورپی ملکوں کے 28شہروں تک وسیع ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :