چین اور آسٹریلیا کے مفادات مشترکہ ہیں

دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق کر لیا سکیورٹی ڈائیلاگ کا اعلیٰ سطح کا میکنزم تشکیل دینا چاہئے ، چینی اور آسٹریلوی رہنمائوں کا عزم

اتوار 23 اپریل 2017 15:00

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) چین اور آسٹریلیا نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ،چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی و قانونی امور کے کمیشن کے سربراہ مینگ جیان زو اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم مالکولم ٹرن بل کے درمیان یا ہونیوالی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے رہنمائوں نے ایک دوسرے کے ممالک کے کامیاب دورے کئے ہیں اور وہ دونوں ملکوں کے درمیان جامع حکمت عملی کی شراکت داری کی پیشرفت میں اہم اتفاق رائے تک پہنچے ہیں ، دونوں ممالک ایشیاء بحرالکاہل کے علاقے کے بڑے ملک ہیں اور حوالوں سے ان کے مفادات مشترکہ ہیں ، اس لئے دونوں ممالک نے مستقبل کے تناظر میں تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مینگ جیان زو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی شعبے میں تعاون مضبوط ہورہا ہے اور شہریوں کے تبادلے کو فروغ حاصل ہورہاہے ، اس لئے دونوں ملکوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ سکیورٹی ڈائیلاگ کا اعلیٰ سطح کا ایک میکنزم ترتیب دیں تا کہ دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو سلامتی تعاون تک لے جایا جا سکے ۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے آسٹریلیا کے وزیر اعظم مالکولم ٹرن بل نے کہا کہ دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کے ثمرات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ، آسٹریلیا چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کو بڑی اہمیت دیتا ہے ، وہ سلامتی اور قانون کے نفاذ کے سلسلے میں خصوصی تعاون کا خواہش مند ہے،انہیں توقع ہے کہ دونوں ممالک تعاون کو مزید فروغ دینگے اور چین آسٹریلیا اعلیٰ سطح کے سکیورٹی مذاکرات کے ذریعے اپنے مفادات اور سلامتی کا تحفظ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :