بیجنگ میں معذور افراد کیلئے پہلی آرٹ گیلری کا قیام

گیلری میں کیلی گرافی اور پینٹنگز کے 150نادر نمونے رکھے گئے ہیں

اتوار 23 اپریل 2017 15:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء)بیجنگ میں معذور افراد کے لئے پہلی آرٹ گیلر ی کھول دی گئی ہے، آرٹ گیلری میں کیلی گرافی اور پینٹنگزرکھی گئی ہیں ، یہ گیلری چائنا ڈس ایبلڈ پرسنز فیڈریشن(سی ڈی پی ایف ) اور چائنا بریل لائبریری نے تیار کی ہے اور اسے فائن آرٹ کی نمائش اور معذور افراد کے لئے تربیت کیلئے استعمال کیا جائے گا ، گیلری میں 150پینٹنگز نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں ، عوام کے لئے سارا سال داخلہ فری ہو گا۔

(جاری ہے)

سی ڈی پی ایف کی چیئرپرسن زینگ ہیدی کا کہنا ہے کہ حکومت معذور افراد کی جذباتی اور ثقافتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر پوری توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے معذور افراد کیلئے تشکیل دی گئی فیڈریشن سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے فن پارے تیار کریں اور معذور افراد کے حقوق کی بہتر طورپر حفاظت کریں ۔۔