میانمر ، دوگاڑیوں میں تصادم ، ایک ہلاک ، 25زخمی

اتوار 23 اپریل 2017 15:00

یان گان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) میانمر میں یان گان منڈالے ہائی وے پر دوگاڑیوں کے تصادم میں ایک شخص ہلاک اور 25زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ہائی وے پر دوگاڑیاں گذشتہ روز مقامی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے صبح آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 25زخمی ہو گئے ، ایک بس میں 45مسافر سوار تھے جن میں سے ایک موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 4زخمی ہو گئے ، دوسری گاڑی 60مسافروں کو لے جارہی تھی کہ تصادم کے نتیجے میں 21مسافر زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو مرہم پٹی کے لئے قریبی ہسپتال لے جایا گیا ،حادثہ ڈرائیورکی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ۔

متعلقہ عنوان :