پانا مہ کیس فیصلے کے بعد جس طرح عا بد شیر علی نے گندی زبان استعمال کی اسکا جواب صرف پنجاب کا وزیر قانون رانا ثناء للہ ہی دے سکتا ہے،عابدشیرعلی اوران کے خاندان نے ہمیشہ نواز شریف کے لئے بھانڈ کاکرداراداکیا

سیکرٹری جنرل جما عت اسلامی لیا قت بلوچ کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 23 اپریل 2017 15:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) سیکرٹری جنرل جما عت اسلامی لیا قت بلوچ نے کہا ہے کہ پانا مہ کیس فیصلے کے بعد جس طرح عا بد شیر علی نے گندی زبان استعمال کی اسکا جواب صرف پنجاب کا وزیر قانون رانا ثناء للہ ہی دے سکتا ہے جو ان پاب بیٹے کی حرکتوں سے بخوبی واقف ہے جماعت اسلا می کو ایسی گندی زبان کا جواب دینا اچھا نہیں لگتا ،تمام شہری دونوں بیٹے باپ کے کرتوں سے آگاہ ہیںکہ وہ کس طرح فیصل آباد میں کرپشن کرتے رہے ہیں اوراب کررہے ہیں ،عابدشیرعلی اوران کے خاندان نے ہمیشہ نواز شریف کے لئے بھانڈ کاکرداراداکیا۔

(جاری ہے)

وہ گز شتہ روز فیصل آباد سینئر صحا فیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے وفاقی وزیر مملکت عابدشیرعلی کی طرف سے سراج الحق کے خلاف زبان درازی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کابھائی اپنی یونین کونسل میں چیئرمین منتخب نہیں ہو سکا اور باپ کروڑوں کی کرپشن میں نیب کے زیر حراست رہا ہے اس کی سراج الحق پر زبان درازی چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے سراج الحق اپنے حلقہ انتخاب میں بغیرپیسے لگائے دوبار صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اورسینئرصوبائی وزیر اور وزیر خزانہ رہے ہیںان کی صاف دامنی کی گواہی سپریم کورٹ آف پاکستان بھی دے چکی ہے جبکہ ان باپ بیٹا کی کرپشن کے قصوں کو سارا شہر جانتا ہے عابد شیر علی نے زبان بند نہ کی تو جماعت اسلامی کے کارکن اس کی بولتی بند کر دیں گیفیصل آبادمیں قبضہ مافیاکا آغاز کرنے والے ان کے سرپرست گروہ کے سرغنہ شیر علی اوراس کے بیٹے عابدشیرعلی ہیں۔